Vinkmag ad

بچوں میں موٹاپے کا علاج، ڈبلیو ایچ او کی نئی ہدایات

An obese boy doing push-ups on an exercise mat in a gym, highlighting healthy lifestyle changes recommended in WHO childhood obesity guidelines.

ڈبلیو ایچ او نے بچوں میں موٹاپے کے علاج کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ ان میں ادویات کی بجائے صحت مند غذا، جسمانی سرگرمی اور روزمرہ عادات میں تبدیلی کو ترجیح دی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 10 سال سے کم عمر بچوں کے لیے وزن گھٹانے والی ادویات تجویز نہیں کی گئیں۔ اس عمر کے بچوں میں موٹاپے پر قابو پانے کے لیے طرزِ زندگی بہتر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ تاہم 10 سے 19 سال کے نوعمروں میں بعض شرائط کے تحت ادویات استعمال کی جا سکتی ہیں۔ شدید موٹاپے کی صورت میں مخصوص مریضوں کے لیے سرجری پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق وزن گھٹانے والی GLP-1 ادویات کے طویل مدتی اثرات سے متعلق شواہد ابھی محدود ہیں۔ اس لیے علاج کا انتخاب عمر اور صحت کو مدنظر رکھ کر ہونا چاہیے۔

عالمی اعدادوشمار کے مطابق 2024 میں 5 سے 19 سال کے تقریباً 17 کروڑ بچے اور نوعمر موٹاپے کا شکار تھے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بیرون ملک سے میڈیکل ڈگری لینے والوں کا رجسٹریشن امتحان ملتوی

Read Next

پھیپھڑوں کا طاعون کتنا خطرناک؟ ماہرین کی وضاحت

Leave a Reply

Most Popular