Vinkmag ad

جلد کی طویل مدتی بیماری، دوا کے استعمال کی منظوری

A man with visible urticaria (hives) on his neck, showing itchy, raised skin welts associated with a chronic skin condition, as the FDA expands approval of Rhapsido for symptomatic dermographism.

امریکا میں جلد کی طویل مدتی بیماری سمپٹومیٹک ڈرموگرافزم کے علاج کے لیے ریپسیڈو (Rhapsido) نامی دوا کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ چھپاکی (ارٹیکیریا) کی ایک قسم ہے، جس میں جلد رگڑنے یا کھجانے سے خارش اور ابھری ہوئی لکیریں بن جاتی ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ فیصلہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے کیا ہے۔ نووارٹس کی یہ دوا ان بالغ مریضوں کے لیے ہے جنہیں عام اینٹی ہسٹامین ادویات سے مناسب فائدہ نہیں ہوتا۔

کلینیکل ٹرائل میں 12 ہفتوں بعد دوا لینے والے 29.3 فیصد مریضوں کے دانے مکمل ختم ہوگئے۔ اس کے مقابلے میں فرضی دوا لینے والے 14 فیصد مریضوں میں یہی نتیجہ دیکھا گیا۔ بعض مریضوں میں دو ہفتوں کے اندر بہتری شروع ہوگئی۔

ممکنہ مضر اثرات میں سردرد، متلی، ناک بند ہونا، گلے میں درد اور خون بہنا شامل ہیں۔ ریپسیڈو پہلے ہی چھپاکی کی ایک دوسری قسم کے لیے منظورشدہ ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

معدے کے کینسر کی 8 علامات نظرانداز نہ کریں، ماہرین

Read Next

برونکائٹس: سانس کی نالیوں کی سوزش

Leave a Reply

Most Popular