Vinkmag ad

وائٹ ہیڈز/ ایکنی

Whiteheads (closed comedones) symptoms, clogged pores, acne treatment, and skincare illustration

وائٹ ہیڈز (Whiteheads) ایکنی کی ایک قسم ہیں جو زیادہ تر نوجوانوں میں دیکھا جاتا ہے، لیکن یہ کسی بھی عمر کے افراد کو متاثر کر سکتا ہے۔ جب جلد کے مسام تیل اور مردہ خلیوں سے بند ہو جائیں تو اس کے نتیجے میں یہ عموماً چہرے، پیشانی، سینے، کمر اور کندھوں پر ظاہر ہوتے ہیں۔ بروقت علاج علامات میں بہتری لانے اور جلد پر داغ پڑنے کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

علامات

وائٹ ہیڈز اور ایکنی کی علامات شدت کے مطابق مختلف ہو سکتی ہیں اور وہ یہ ہیں:

٭ وائٹ ہیڈز یا بلیک ہیڈزبننا

٭ جلد پر چھوٹے سرخ یا پیپ والے دانے نمودار ہونا

٭ جلد کے نیچے سخت، حساس یا پیپ سے بھری گلٹیاں بننا

وجوہات

یہ عوامل ایکنی کا باعث بن سکتے ہیں:

٭ جلد میں معمول سے زیادہ تیل بننا

٭ جلد کے مسام کا تیل اور مردہ خلیوں سے بند ہو جانا

٭ بیکٹیریا کی موجودگی 

٭ جلد میں سوزش پیدا ہونا

ایکنی کو بڑھانے والے عوامل

یہ چیزیں ایکنی کو بڑھا سکتی ہیں:

٭ بلوغت یا دیگر ہارمونی تبدیلیاں

٭ بعض ادویات کا استعمال

٭ کاربوہائیڈریٹس والی بعض غذاؤں کا زیادہ استعمال

٭ ذہنی دباؤ

ایکنی سے متعلق عام غلط فہمیاں

بعض لوگ میلی جلد اور دیگر عوامل کو ایکنی کی وجہ سمجھتے ہیں، لیکن اس کا ایکنی پر بہت کم یا کوئی خاص اثر نہیں ہوتا۔ ان شامل ہیں:

٭ چاکلیٹ یا چکنائی والی غذائیں

٭ جلد کو بار بار رگڑنا یا سخت صابن سے صاف کرنا

٭ میک اپ کا استعمال

پیچیدگیاں

شدید یا طویل عرصے تک رہنے والی ایکنی بعض پیچیدگیوں کا سبب بن سکتی ہے، جن میں جلد پر مستقل داغ، جلد کے رنگ میں تبدیلی، جذباتی پریشانی یا اعتماد میں کمی آنا وغیرہ شامل ہوسکتے ہیں۔

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں

اگر گھریلو تدابیر سے بہتری نہ آئے تو ڈاکٹر سے ان صورتوں میں مشورہ کریں:

٭ ایکنی مسلسل برقرار رہے

٭ دانے شدید یا حساس ہوں

٭ جلد پر داغ بننے لگیں

٭ علامات روزمرہ زندگی کو متاثر کریں

ان صورتوں میں بلا تاخیر طبی امداد حاصل کریں اگر:

٭ جلدی مصنوعات کے استعمال کے بعد شدید الرجی ہو

٭ چکر، کمزوری یا سانس لینے میں دشواری ہو

٭ آنکھوں، چہرے، ہونٹوں یا زبان میں سوجن ہو جائے

٭ گلے میں جکڑن محسوس ہو

تشخیص

اس کی تشخیص کے لیے عموماً جلد کا معائنہ اور علامات کا جائزہ کیا جاتا ہے، جس سے ایکنی کی قسم اور شدت کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔

خطرے کے عوامل

کچھ عوامل ایکنی کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔ ان میں شامل ہیں:

٭ نوعمری اور ہارمونز میں تبدیلیاں، خصوصاً بلوغت یا حمل کے دوران

٭ فیملی ہسٹری

٭ جلد کا تیل یا چکنائی والی اشیاء کے ساتھ بار بار رابطہ

٭ جلد پر مسلسل رگڑ یا دباؤ، مثلاً ہیلمٹ، تنگ کالر یا بیگ کے پٹے 

علاج

ڈاکٹر کے مشورے سے مختلف ادویات اور علاج تجویز کیے جا سکتے ہیں، جن میں شامل ہیں:

٭ جلد پر لگانے والی مخصوص ادویات، مثلاً ریٹینوئڈزوغیرہ

٭ منہ سے کھانے والی ادویات، مثلاً اینٹی بایوٹکس وغیرہ

٭ بعض خواتین میں ہارمونل ادویات

٭ مخصوص طریقۂ علاج، مثلاً کیمیکل پیل یا لائٹ تھیراپی وغیرہ

٭ جلد کی باقاعده نگرانی اور فالو اپ

علاج کے نتائج ظاہر ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

احتیاطی تدابیر

جلد کی بہتر صحت اور ایکنی کے خطرے کو کم کرنے کے لیے یہ اقدامات مفید ہو سکتے ہیں:

٭ جلد کو نرمی سے صاف رکھیں اور زیادہ رگڑنے سے گریز کریں

٭ تیل والی مصنوعات کے استعمال میں احتیاط کریں

٭ ذہنی دباؤ کم رکھنے کی کوشش کریں

٭ علاج باقاعدگی سے جاری رکھیں اور ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کریں

Frequently Asked Questions (FAQs)

وائٹ ہیڈز کیا ہوتے ہیں؟

یہ بند مسام ہوتے ہیں جو تیل اور مردہ خلیے جمع ہونے سے بنتے ہیں۔

کیا وائٹ ہیڈز ایکنی کی ایک قسم ہیں؟

جی ہاں۔

کیا ذہنی دباؤ ایکنی کو بڑھا سکتا ہے؟

جی ہاں، ذہنی دباؤ موجودہ ایکنی کو زیادہ نمایاں کر سکتا ہے۔

کیا ایکنی سے داغ پڑ سکتے ہیں؟

جی ہاں، شدید ایکنی جلد پر مستقل داغ چھوڑ سکتی ہے۔

علاج کے نتائج کتنے عرصے میں ظاہر ہوتے ہیں؟

بہتری ظاہر ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون صرف معلوماتی مقاصد کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ جلد سے متعلق کسی بھی مسئلے کی صورت میں اپنے معالج سے مشورہ کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ہارٹ اٹیک

Read Next

پاؤں کے مسے

Leave a Reply

Most Popular