چینی سائنس دانوں کی ایک تحقیق میں وٹامن بی 5 کے سپلیمنٹ سے چنبل کی علامات میں بہتری سامنے آئی ہے۔
راک فیلر یونیورسٹی پریس کے مطابق، تحقیق میں چنبل کے 24 مریض شامل تھے۔ سب کو جلد پر لگانے والی دوا دی گئی۔ نصف نے ساتھ 12 ہفتوں تک وٹامن بی 5 کے سپلیمنٹ پینتھیتھین کی گولیاں بھی لیں۔ ان مریضوں کی علامات میں نسبتاً زیادہ بہتری آئی، خصوصاً ان میں جن کا کولیسٹرول زیادہ تھا۔
ماہرین کے مطابق نتائج ابتدائی سطح کے ہیں، لہٰذا اس پر مزید تحقیق ضروری ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریض ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر یہ سپلیمنٹ استعمال نہ کریں۔
Tags: وتامن بی 5