ماہرین کے مطابق ہفتے میں کم از کم ایک بار پارک جانے والے بچوں کی ذہنی صحت اور سماجی صلاحیتیں بہتر ہوتی ہیں۔
یونیورسٹی آف ایکسیٹر کے مطابق، ایک برطانوی تحقیق میں 4,219 بچوں کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا گیا۔ پیدائش سے 11 سال تک ہفتہ وار پارک جانے والے بچوں کے ذہنی صحت کے سکور بہتر تھے۔ یہ سکور وہاں کم جانے والے بچوں کے مقابلے میں اوسطاً 16.5 فیصد بہتر تھے۔
تحقیق میں جذبات سمجھنے، میل جول، تعلقات بنانے اور روزمرہ مشکلات سے نپٹنے کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔ محققین کے مطابق، پارک میں کھیل کود بچوں کا اعتماد اور خودمختاری بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔
Tags: ذہنی صحت