Vinkmag ad

روزانہ ناشتے میں دہی کھانے سے بلڈ شوگر میں کمی کا امکان، تحقیق

Plain yogurt at breakfast, illustrating research on yogurt and blood sugar
ناشتے میں روزانہ سادہ دہی کھانے سے بلڈ شوگر میں معمولی کمی کا امکان سامنے آیا ہے۔ یہ نتائج جاپان کی ایک تحقیق میں سامنے آئے ہیں۔
 
جریدے ’’جرنل آف نیوٹریشن‘‘ میں شائع تحقیق میں 303 ایسے جاپانی شامل تھے، جنہیں ذیابیطس نہیں تھی۔ انہوں نے 84 دن تک روزانہ ناشتے میں 200 گرام سادہ دہی کھایا۔ مسلسل مانیٹرنگ میں ان کی اوسط بلڈ شوگر تقریباً 4 ملی گرام فی ڈیسی لیٹر کم ہوئی۔ آنتوں کے بعض بیکٹیریا کی تعداد میں بھی تبدیلیاں سامنے آئیں۔
 
محققین کے مطابق، تحقیق میں دہی نہ کھانے والا تقابلی گروپ شامل نہیں تھا۔ لہٰذا بلڈ شوگر میں کمی کو یقینی طور پر دہی کھانے کا نتیجہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ نتائج کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق ضروری ہے۔ ذیابیطس کی ادویات ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر بند یا کم نہیں کرنی چاہییں۔
Vinkmag ad

Read Previous

خسرے کا مسلسل پھیلاؤ، امریکہ کی مرض سے پاک حیثیت ختم

Read Next

کینسر کے علاج کے لیے جسم کے دفاعی نظام کو استعمال کرنے کا نیا طریقہ دریافت

Leave a Reply

Most Popular