امریکہ میں خسرے کا پھیلاؤ مسلسل ایک سال سے زیادہ جاری ہے۔ ایسے میں اس کے خسرے سے پاک ملک ہونے کی حیثیت ختم کردی گئی ہے۔ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق، یہ فیصلہ پین امریکن ہیلتھ آرگنائزیشن نے کیا۔
ادارے نے اس بات کا جائزہ لیا کہ وائرس کی ایک ہی قسم کم از کم 12 ماہ مسلسل گردش کرتی رہی یا نہیں۔ ایسا ہونا ملک کے اندر خسرے کا پھیلاؤ جاری رہنے کی علامت ہے۔
امریکہ میں 2026 کے دوران جمعرات تک خسرے کے 5,182 مصدقہ کیس رپورٹ ہوئے، جبکہ گزشتہ سال تعداد 2,289 تھی۔ ملک میں 2025 سے اب تک تقریباً 7,500 افراد متاثر ہوئے، جبکہ 13 فوت ہو چکے ہیں۔ رائٹرز کے مطابق، امریکہ نے یہ حیثیت 2000 میں حاصل کی تھی۔
Tags: خسرہ