Vinkmag ad

کینسر کے علاج کے لیے جسم کے دفاعی نظام کو استعمال کرنے کا نیا طریقہ دریافت

A glowing human silhouette surrounded by cancer cells, with immune cells attacking the cancer cells, symbolizing a new approach to cancer treatment using the body's natural defense system.

کینسر کے علاج کے لیے جسم کے اپنے دفاعی نظام کو استعمال کرنے کا ایک نیا طریقہ سامنے آیا ہے۔ امریکی ادارے میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے سائنس دانوں نے ایسی باریک چکنائی والی ذرات تیار کیے ہیں جو جینیاتی ہدایات مدافعتی خلیوں تک پہنچاتے ہیں۔ ان ہدایات کی مدد سے یہ خلیے کینسر کے خلیوں کو پہچان کر ختم کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔

ایم آئی ٹی کے مطابق، چوہوں پر تجربات میں جلد کے کینسر کی رسولیاں رکھنے والے پانچ میں سے تین جانوروں میں کینسر مکمل طور پر ختم ہوگیا۔ ایک دوسرے تجربے میں خون کے کینسر کی رسولیاں بھی ختم کردی گئیں۔ اس طریقے سے خودکار مدافعتی بیماری کے باعث جگر کو پہنچنے والے نقصان میں بھی بہتری دیکھی گئی۔ یہ تحقیق جریدے نیچر بائیوٹیکنالوجی میں شائع ہوئی۔

ماہرین کے مطابق نتائج صرف چوہوں پر حاصل ہوئے ہیں۔ انسانوں میں دفاعی نظام کے ذریعے علاج کی افادیت اور حفاظت جانچنے کے لیے مزید تحقیق ضروری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

روزانہ ناشتے میں دہی کھانے سے بلڈ شوگر میں کمی کا امکان، تحقیق

Read Next

بچوں کی بہتر ذہنی صحت کے لیے ہفتے میں ایک بار پارک کی سیر مفید، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular