Vinkmag ad

ونیلا میں پایا جانے والا مرکب زخم بھرنے میں مددگار، تحقیق

A doctor carefully examining a patient’s wounded hand in a clinical setting, inspecting the injury and assessing the healing process, symbolizing wound care and medical treatment.

ونیلا میں موجود قدرتی مرکب وینیلن مستقبل میں دیر سے بھرنے والے زخموں کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس میں جراثیم اور سوزش کے خلاف خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ خلیوں کو نقصان سے بچانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

آسٹریلیا کی فلنڈرز یونیورسٹی کے محققین نے سابقہ تحقیقات کا جائزہ لیا۔ ان کے مطابق اس مرکب سے زخموں کی نگہداشت اور متاثرہ حصے تک ادویات پہنچانے والی طبی مصنوعات تیار کی جاسکتی ہیں۔ وینیلن کو مصنوعی طور پر بھی تیار کیا جاتا ہے۔ اس کی کم قیمت اور آسان دستیابی طبی استعمال کے لیے اہم ہے۔

طبی جریدے ’انٹرنیشنل جرنل آف فارماسیوٹکس‘ میں شائع تحقیق کے مطابق انسانوں میں اس کی افادیت اور حفاظت کی تصدیق ابھی باقی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سیپٹک آرتھرائٹس: جوڑ کا تکلیف دہ انفیکشن

Read Next

آنکھ سے فاضل مادوں کے اخراج کا نیا راستہ دریافت

Leave a Reply

Most Popular