Vinkmag ad

الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کا زیادہ استعمال گھٹنوں کے لیے نقصان دہ

Ultra-processed foods, knee health, knee problems, processed food, joint health, diet, and medical research

الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کا زیادہ استعمال رانوں کے مسلز میں چربی بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔ نتیجتاً گھٹنوں کے اوسٹیو آرتھرائٹس کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔ 

سائنسی جریدے ریڈیالوجی میں شائع تحقیق میں اوسٹیو آرتھرائٹس کے خطرے سے دوچار 615 افراد شامل تھے، جن کی اوسط عمر تقریباً 60 سال تھی۔ محققین نے خوراک کے ساتھ ایم آر آئی کے ذریعے رانوں کے مسلز کا بھی جائزہ لیا۔

نتائج کے مطابق الٹرا پروسیسڈ غذائیں زیادہ استعمال کرنے والوں کی رانوں کے مسلز میں چربی زیادہ پائی گئی۔ کیلوریز اور جسمانی سرگرمی کو مدنظر رکھنے کے بعد بھی یہ تعلق برقرار رہا۔

محققین کے مطابق مسلز میں زیادہ چربی ان کی کارکردگی متاثر کرکے گھٹنوں کے اوسٹیو آرتھرائٹس کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔ الٹرا پروسیسڈ غذاؤں میں فاسٹ فوڈ، میٹھے مشروبات، تیار کھانے اور بعض پیک شدہ غذائیں شامل ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

مردوں میں بریسٹ کینسر

Read Next

آکسیلیٹ والی غذائیں آنتوں کی سوزش بڑھا سکتی ہیں، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular