Vinkmag ad

اڑتے ڈائنوسار نظر آنے کی شکایت، لڑکی میں دماغ کی نایاب بیماری تشخیص

llustration of a teenage girl experiencing a flying dinosaur hallucination linked to a rare autoimmune brain disorder.

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 16 سالہ لڑکی کو اڑتا ہوا سبز ڈائنوسار دکھائی دینے لگا۔ اسے ایسی آوازیں بھی سنائی دیتی تھیں، جن کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں تھا۔ طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے اس میں دماغ کی نایاب بیماری تشخیص کی۔

طبی جریدے ’کلینیکل پریکٹس اینڈ کیسز اِن ایمرجنسی میڈیسن‘ کے مطابق لڑکی کی تعلیمی کارکردگی متاثر ہوئی اور اس نے سماجی سرگرمیوں میں دلچسپی کم کردی۔ ابتدائی ٹیسٹ اور دماغ کے سکین معمول کے مطابق تھے۔ تاہم مزید جانچ میں آٹو امیون انسیفلائٹس کی تشخیص ہوئی۔ اس بیماری میں جسم کا مدافعتی نظام غلطی سے دماغ کے اعصابی ٹشوز پر حملہ کرتا ہے۔ ایسے میں ڈائنوسار جیسی یا دیگر غیرحقیقی چیزیں دکھائی دے سکتی ہیں۔

لڑکی کو مدافعتی نظام کی غیر معمولی سرگرمی کم کرنے والی ادویات دی گئیں، اور دیگر مختلف علاج دیے گئے۔ تقریباً دو ماہ بعد اسے ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ ایک سال بعد اس کی حالت مزید بہتر ہوگئی۔ یہ کیس لوما لنڈا یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹروں نے رپورٹ کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

60 سال کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی غذائیت میں نمایاں کمی

Read Next

انٹراوینس پائیلوگرام: گردوں اور مثانے کی ایکسرے جانچ

Leave a Reply

Most Popular