پاکستان میں ہیلتھ سسٹم کے نئے چیلنجز سے نپٹنے کے لیے فیملی میڈیسن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق فیملی فزیشنز اس نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ بات لاہور میں فیملی فزیشنز کی 36ویں سالانہ کانفرنس میں کہی گئی۔
سی ایم ایچ میڈیکل کالج کے پرنسپل میجر جنرل ندیم فضل نے فیملی میڈیسن کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسے بہتر بنائے بغیر ہیلتھ سسٹم کو جدید دور کے چیلنجز سے مؤثر طور پر نپمٹنے کے قابل بنانا مشکل ہے۔
پاکستان سوسائٹی آف فیملی فزیشنز کے صدر ڈاکٹر طارق عزیز نے بھی فیملی فزیشنز کے کردار کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں جدید طبی تحقیق شیئر کی گئی۔ اس کا مقصد فیملی فزیشنز کی تشخیص اور علاج کی صلاحیتیں بہتر بنانا تھا۔
کانفرنس میں فیملی فزیشنز کو الٹراساؤنڈ کی تربیت بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ ہیلتھ ایڈمنسٹریشن، خواتین کی صحت اور ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ تربیت کے مختلف پہلو بھی زیر بحث آئے۔