فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کے اجلاس میں بچوں کی ویکسینیشن کا دائرہ بڑھانے کے لیے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے پروگرام کی خامیاں دور کرنے اور وسائل کے مؤثر استعمال پر زور دیا۔
اے پی پی کے مطابق اجلاس میں 2026 کی پہلی دو سہ ماہیوں کے فیلڈ نتائج پیش کیے گئے۔ گاوی کے لیے پروگرام کا جائزہ لینے والی ای وائی پاکستان کی ٹیم نے رپورٹ پیش کی۔ عالمی ادارۂ صحت، یونیسیف اور دیگر اداروں نے اس ضمن میں مشکلات پر روشنی ڈالی۔ ڈائریکٹر جنرل نے نے ہر اہل بچے تک ویکسینیشن کی سہولت پہنچانے کے لیے مؤثر منصوبہ بندی پر زور دیا۔
اقوام متحدہ کی اپریل 2026 کی رپورٹ میں بچوں کی ویکسینیشن مہم کے نتائج بیان کیے گئے تھے۔ اس کے مطابق پہلے ویکسینیشن سے محروم 20 لاکھ بچوں کو اس مہم کے ذریعے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔
Tags: ویکسینیشن