Vinkmag ad

چلبلینز: سردی سے ہاتھ پاؤں میں سوجن اور خارش

Red, swollen fingers with dry skin, illustrating chilblains and cold-related swelling and itching in the hands.

چلبلینز (Chilblains) میں ہاتھوں اور پاؤں کی جلد پر سوزش اور سوجن ہوتی ہے۔ متاثرہ جگہوں پر چھالے بھی بن سکتے ہیں۔ یہ کیفیت سرد اور نم ہوا میں رہنے سے ہوتی ہے، خواہ ٹمپریچر پانی جمنے کی حد تک نہ بھی گرے۔ علامات سردی میں رہنے کے چند گھنٹے بعد ظاہر ہوسکتی ہیں۔ اس کیفیت کو پرنیوسس بھی کہتے ہیں۔

علامات

چلبلینز کی علامات میں شامل ہیں:

٭ جلد کے چھوٹے حصوں میں، خصوصاً ہاتھوں یا پاؤں پر خارش

٭ زخم یا چھالے بننا

٭ سوجن

٭ درد یا چبھن

٭ جلد کی رنگت بدلنا

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں

ان صورتوں میں ڈاکٹر سے رجوع کریں:

٭ علامات طویل عرصے تک برقرار رہیں یا ٹھیک ہونے کے بعد دوبارہ ظاہر ہوں

٭ انفیکشن کا شبہ ہو

٭ گھر پر دیکھ بھال کے باوجود دو ہفتوں میں علامات بہتر نہ ہوں

٭ گرم موسم میں بھی علامات برقرار رہیں

٭ معلوم نہ ہو کہ آپ پانی جمنے کی حد سے کم درجۂ حرارت میں رہے ہیں یا نہیں، کیونکہ یہ فراسٹ بائٹ بھی ہوسکتی ہے

وجوہات

چلبلینز کی اصل وجہ واضح نہیں۔ خیال ہے کہ سردی کے بعد جلد دوبارہ گرم ہونے پر جسم کا غیرمعمولی ردعمل اس کا سبب بنتا ہے۔ اس دوران جلد کے نیچے خون کی باریک نالیاں تیزی سے پھیلتی ہیں۔ قریبی بڑی نالیاں خون کے بڑھے ہوئے بہاؤ کو اتنی تیزی سے سنبھال نہیں پاتیں۔

خطرہ بڑھانے والے عوامل

تنگ کپڑے اور جوتے: سرد اور نم موسم میں تنگ کپڑے یا جوتے پہننے سے خطرہ بڑھتا ہے۔ ایسے کپڑے بھی خطرہ بڑھاتے ہیں جو جلد کو سردی سے پوری طرح نہ بچائیں

کم عمر خواتین: یہ کیفیت 15 سے 30 سال کی خواتین میں زیادہ عام ہے

کم وزن: کم جسمانی وزن والے افراد میں چلبلینز زیادہ عام ہے

سرد اور مرطوب علاقوں میں رہائش: زیادہ نمی اور سرد موسم والے علاقوں میں خطرہ بڑھتا ہے، چاہے درجۂ حرارت پانی جمنے کی حد تک نہ گرے

بعض طبی مسائل: ان میں ریناز فینامینن، کنیکٹو ٹشو کی بیماریاں اور کورونا وائرس کا انفیکشن شامل ہیں۔ ریناز فینامینن میں سردی یا ذہنی دباؤ سے انگلیوں میں خون کا بہاؤ کم ہوجاتا ہے۔ کنیکٹو ٹشو جسم کے مختلف حصوں کو جوڑنے اور سہارا دینے والے ٹشوز ہیں

پیچیدگیاں

سرد اور نم ماحول میں بار بار رہنے سے چلبلینز کی علامات طویل عرصے تک برقرار رہ سکتی ہیں۔ ایسی صورت میں جلد پر نشان پڑ سکتے ہیں اور وہ پتلی ہوسکتی ہے۔

بچاؤ کی تدابیر

٭ سردی میں جانے سے گریز کریں یا وہاں کم وقت گزاریں

٭ سردی سے واپس آنے پر جلد کو آہستہ آہستہ گرم کریں

٭ ڈھیلے کپڑوں کی کئی تہیں پہنیں اور گرم دستانے، مفلر اور ٹوپی استعمال کریں

٭ ایسے گرم جوتے پہنیں جن میں پانی آسانی سے داخل نہ ہو

٭ سرد موسم میں باہر نکلتے وقت کھلی جلد کو زیادہ سے زیادہ ڈھانپیں

٭ ہاتھ، پاؤں اور چہرہ خشک اور گرم رکھیں

٭ گھر اور کام کی جگہ کو آرام دہ حد تک گرم رکھیں

٭ تمباکو نوشی نہ کریں

Frequently Asked Questions (FAQs)

کیا چلبلینز صرف شدید سردی میں ہوتی ہے؟

نہیں، یہ پانی جمنے کی حد سے زیادہ ٹمپریچر پر بھی ہوسکتی ہے۔

چلبلینز کتنے عرصے میں ٹھیک ہوتی ہے؟

یہ عموماً دو سے تین ہفتوں میں ٹھیک ہوجاتی ہے، خصوصاً موسم گرم ہونے پر۔

کیا چلبلینز دوبارہ ہوسکتی ہے؟

جی ہاں، بعض افراد میں کئی برس تک ہر سرد موسم میں علامات دوبارہ ظاہر ہوتی ہیں۔

چلبلینز سے بچاؤ کیسے کریں؟

جلد کو گرم اور خشک رکھیں، سردی میں کم وقت گزاریں اور گرم کپڑے پہنیں۔ سردی سے واپس آکر جلد آہستہ آہستہ گرم کریں۔

نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں

ڈاکٹر سے رابطے کے لیے لنک پر کلک کریں ⬇️

https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=dermatologist

Vinkmag ad

Read Previous

ایٹیکسیا: جسمانی حرکات پر کنٹرول میں کمی

Read Next

مردانہ ہارمون تھراپی

Leave a Reply

Most Popular