Vinkmag ad

بچوں کو جسمانی اور نفسیاتی تشدد سے بچانے کے لیے قومی حکمت عملی متعارف

Child sitting on wooden stairs with their face hidden and an adult’s clenched fist in the foreground, illustrating physical and psychological violence against children.

پاکستان میں بچوں پر تشدد کی روک تھام کے لیے پہلی قومی حکمت عملی متعارف کرا دی گئی ہے۔ اس کا مقصد بچوں کا تحفظ اور متاثرین کو علاج، نفسیاتی مدد اور انصاف تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

روزنامہ ڈان کے مطابق وزارتِ انسانی حقوق نے یہ حکمت عملی ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے تیار کی ہے۔ دستاویز کے مطابق ہر 10 میں سے 8 تک بچوں کو ڈسپلن کے نام پر تشدد کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ہر 16 میں سے ایک بچے کو ڈیجیٹل ذرائع سے استحصال کا سامنا ہے۔ ایسے بچوں کی عمریں 12 سے 17 سال ہیں۔

حکمت عملی میں جسمانی و جنسی زیادتی اور ذہنی اذیت کا احاطہ کیا گیا ہے۔ بچوں کی دیکھ بھال میں غفلت، کم عمری کی شادی، انسانی سمگلنگ اور مشقت کی روک تھام بھی اس میں شامل ہے۔ اس میں مؤثر قوانین، محفوظ ماحول، والدین کی معاونت اور متاثرہ بچوں کے لیے امدادی خدمات پر زور دیا گیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بچوں کی ویکسینیشن کا دائرہ بڑھانے کے لیے حکمت عملی کا جائزہ

Read Next

اسہال پھیلانے والے بیکٹیریا میں ادویات کے خلاف مزاحمت، ماہرین کی تشویش

Leave a Reply

Most Popular