شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے پنک ہائیک 2026 کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا مقصد جلد تشخیص اور بروقت علاج سے زندگیاں بچانے کا پیغام اجاگر کرنا تھا۔
اے پی پی کے مطابق ہائیک میں ڈاکٹروں، بریسٹ کینسر سے صحت یاب خواتین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے مریضوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور بریسٹ ہیلتھ سے متعلق آگاہی کو اہم قرار دیا۔
ڈاکٹروں نے جلد تشخیص، باقاعدہ سکریننگ اور بروقت طبی مشورے کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے بتایا کہ جلد تشخیص سے کامیاب علاج کے امکانات نمایاں طور پر بڑھتے ہیں۔
شرکا نے پنک ہائیک کے انعقاد پر شفا انٹرنشنل ہسپتال کی تعریف کی۔ ان کے مطابق صحت یاب خواتین کی شرکت سے دیگر خواتین کو بروقت طبی مشورے کی ترغیب دینے کا موقع ملا ہے۔