ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق رواں سال راولپنڈی میں 86 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وقت 11 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں، جن میں چار تصدیق شدہ کیسز شامل ہیں۔
این این آئی نے محکمہ صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ اب تک 6,433 مریضوں کی سکریننگ ہوئی، جن میں 5,905 مشتبہ قرار پائے۔ ڈینگی سے اب تک کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔
محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کی نگرانی کے لیے 415 آؤٹ ڈور اور 985 اِن ڈور ٹیمیں تعینات ہیں۔ یہ ٹیمیں 17,859 حساس مقامات کی نگرانی کرتی ہیں۔ گزشتہ ہفتے ان مقامات کی نگرانی کا ہدف 99 فیصد حاصل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ڈھوک منگٹال، میونسپل کارپوریشن راولپنڈی اور نڑڑ کہوٹہ میں لاروا ملنے کی شرح سب سے زیادہ رہی۔ راولپنڈی کینٹ اور داخلی کہوٹہ بھی ان علاقوں میں شامل ہیں۔
Tags: ڈینگی