Vinkmag ad

پنجاب میں انڈسٹریل ورکرز کے لیے موبائل ہیلتھ پروگرام کا آغاز

Industrial workers operating sewing machines in a garment factory, highlighting Punjab's new mobile healthcare programme for industrial workers and their families.

پنجاب میں انڈسٹریل ورکرز کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام شروع کردیا گیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں لاہور، قصور اور شیخوپورہ کے 46 لاکھ سے زائد افراد اس سے مستفید ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پروگرام کا افتتاح کیا۔

اے پی پی کے مطابق 65 موبائل یونٹس فیکٹریوں اور رہائشی علاقوں میں طبی خدمات فراہم کریں گے۔ ان میں موبائل ہسپتال، کلینکس اور دانتوں اور دل کے امراض کی تشخیص کے خصوصی یونٹس شامل ہیں۔ مریضوں کو طبی معائنہ، ضروری ٹیسٹ، ادویات، ابتدائی طبی امداد اور ٹیلی میڈیسن کی سہولت میسر ہوگی۔

موبائل ہیلتھ پروگرام کے ذریعے تقریباً 30 ہزار صنعتی اداروں تک رسائی حاصل کی جائے گی۔ ورکرز ویلفیئر سکولوں کے 54 ہزار بچوں کی دل کی بیماریوں کے لیے سکریننگ بھی ہوگی۔ حکام کے مطابق مارچ 2027 تک پروگرام کو راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور دیگر شہروں تک توسیع دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

وہاڑی میں 5 نومولود بچوں کی مبینہ اموات، ہیلتھ کلینک کے خلاف تحقیقات

Read Next

نئی فلو ویکسین روایتی ویکسین سے 27 فیصد زیادہ مؤثر، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular