Vinkmag ad

نئی فلو ویکسین روایتی ویکسین سے 27 فیصد زیادہ مؤثر، تحقیق

Healthcare worker drawing vaccine from a vial into a syringe, illustrating research showing 27% better protection with a new flu vaccine

فلو سے بچاؤ کی نئی ایم آر این اے ویکسین روایتی ویکسین سے تقریباً 27 فیصد زیادہ مؤثر پائی گئی ہے۔ امریکہ میں منظوری کے بعد کینیڈا میں بھی اس کے استعمال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

رائٹرز کے مطابق موڈرنا کمپنی کی تیار کردہ ویکسین ایم فلوسیوا کی طبی آزمائش میں 50 سال یا زائد عمر کے 40 ہزار افراد شریک ہوئے۔ اسے لینے والوں میں تقریباً 2 فیصد افراد کو فلو ہوا۔ روایتی ویکسین لینے والوں میں یہ شرح 2.8 فیصد رہی۔

ایم آر این اے ٹیکنالوجی کورونا ویکسین میں بھی استعمال ہو چکی ہے۔ اس کی مدد سے فلو وائرس میں تبدیلیوں کے مطابق ویکسین نسبتاً جلد تیار کی جا سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سے فلو کے باعث ہسپتال میں داخلوں کی تعداد کم ہونے کا امکان ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پنجاب میں انڈسٹریل ورکرز کے لیے موبائل ہیلتھ پروگرام کا آغاز

Read Next

ماہواری بند ہونے سے خواتین کے جسم میں بڑی تبدیلیاں، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular