Vinkmag ad

پاکستان میں جینیاتی بیماریاں، نپٹنے کے لیے قومی حکمت عملی کا مطالبہ

Medical experts discuss genetic diseases in Pakistan during a panel session at the Future Health 2035 summit in Islamabad

طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں جینیاتی بیماریاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ ان کی بروقت تشخیص اور علاج کے لیے قومی حکمت عملی ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ’’فیوچر ہیلتھ 2035‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک روزہ سمٹ میں کہی۔ سٹرائیو ایریڈیکیشن آف ڈس ایبلٹی فاؤنڈیشن اور پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ نے اس کا اہتمام مشترکہ طور پر کیا۔

اے پی پی کے مطابق شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے مالیکیولر جینیٹسٹ ڈاکٹر جواد حسن نے کہا کہ جینیاتی بیماریاں اکثر اوقات معذوری کا سبب بنتی ہیں۔ ان مریضوں کو مختلف طبی شعبوں کے ماہرین کی مشترکہ خدمات درکار ہوتی ہیں۔ بدقسمتی سے ایسی سہولتیں صرف چند بڑے ہسپتالوں میں دستیاب ہیں۔

کانفرنس سے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی کے ڈاکٹر سلمان کرمانی اور ڈاکٹر فضا اکبر نے بھی خطاب کیا۔ دیگر مقررین میں فرنٹیئر کور ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے ڈاکٹر فرحان علی بھی شامل تھے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کیروٹڈ شریانوں کی بیماری

Read Next

پاکستان میں ہر تیسرا بالغ فرد ذیابیطس کا شکار، ڈبلیو ایچ او

Leave a Reply

Most Popular