Vinkmag ad

مینوپاز

Menopause symptoms, hormonal changes, diagnosis, treatment, and women's health illustration

جب ماہواری مستقل طور پر بند ہو جاتی ہے تو اسے مینوپاز (Menopause) کہتے ہیں۔ یہ ایک قدرتی عمل ہے جو عموماً 40 سے 50 سال کی عمر میں ہوتا ہے تاہم اس دوران جسم میں ہارمونز کی سطح میں تبدیلی آتی ہے جس کے باعث مختلف علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔ انہیں بہتر انداز میں چیلینج کرنے کے لیے مختلف آپشنز موجود ہیں۔

علامات

مینوپاز سے پہلے کے مرحلے کو پیری مینوپاز کہا جاتا ہے جو اوسطاً چار سال تک چلتا ہے۔ اس دوران ہارمونز کی مقدار میں تبدیلیاں آتی ہیں جو ان علامات کا سبب بنتی ہیں:

٭ ماہواری میں بے قاعدگی

٭ ماہواری کے درمیان وقفہ زیادہ ہونا

٭ اندام نہانی کا خشک ہونا

٭ شدید گرمی لگنا

٭ رات کو زیادہ پسینہ آنا

٭ نیند کے مسائل

٭ موڈ میں تبدیلی

٭ برین فوگ

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں؟

مینوپاز سے پہلے، دوران اور بعد میں باقاعدہ طبی معائنہ کرواتے رہیں۔ اگر مینوپاز کے بعد بھی خون آئے تو فوراً ڈاکٹر کو دکھائیں۔

وجوہات

مینوپاز کی یہ وجوہات ہو سکتی ہے:

٭ عمر بڑھنے کے ساتھ ایسٹروجن اور پروجیسٹرون ہارمونز میں قدرتی کمی

٭ بیضہ دانی کی سرجری

٭ رحم کی سرجری 

٭ کیموتھیراپی یا ریڈیو تھیراپی

٭ بیضہ دانیوں کا معمول کے مطابق ہارمون نہ بنانا (یہ قبل ازوقت مینوپاز کا سبب بنتا ہے)

پیچیدگیاں

مینوپاز کے بعد ان مسائل کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں:

٭ دل اور خون کی نالیوں کی بیماری

٭ ہڈیوں کی کمزوری (ہڈیوں کا بھربھرا پن)

٭ پیشاب پر کنٹرول نہ رہنا
پیشاب کی نالی کا انفیکشن

٭ اندام نہانی کی خشکی، جنسی تعلق کے دوران تکلیف اور جنسی خواہش میں کمی

٭ وزن میں اضافہ

تشخیص

مینوپاز کی تشخیص علامات سے ہی بلعموم ٹیسٹوں کی ضرورت نہیں ہوتی تاہم بعض اوقات فولیکل اسٹیمیولیٹنگ ہارمون، ایسٹروجن اور تھائرائیڈ اسٹیمیولیٹنگ ہارمون کا ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے۔

علاج

مینوپاز کو علاج کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس لیے علاج کا مقصد بڑھتی عمر کے ساتھ پیش آنے والے مسائل سے بچنا یا انہیں چیلینج کرنا ہوتا ہے۔ اس کے لیے یہ آپشنز استعمال کرتے ہیں:

٭ ہارمون تھیراپی: یہ ہاٹ فلیشز اور دیگر علامات کو کم کرتی ہے

٭ اندام نہانی کو کم رکھنے کے لیے کریم یا ادویات 

٭ مثانے، ڈیپریشن اور ہڈیوں کی کمزوری کے لیے ادویات 

Frequently Asked Questions (FAQs)

مینوپاز کس عمر میں ہوتا ہے؟

یہ عموماً 40 سے 50 سال کی عمر میں ہوتا ہے، جبکہ اوسط عمر تقریباً 51 سال ہوتی ہے۔

کیا پیری مینوپاز کے دوران حمل ہو سکتا ہے؟

جی ہاں، اس دوران حمل ممکن ہوتا ہے، اس لیے ضرورت کے مطابق احتیاط ضروری ہے۔

مینوپاز کی سب سے عام علامات کیا ہیں؟

بے قاعدہ ماہواری، بہت ذیادہ گرمی لگنا، رات کو پسینہ آنا، نیند کے مسائل، اندام نہانی کی خشکی اور مزاج میں تبدیلیاں اس کی علامات ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

ڈاکٹر سے رابطے کے لیے لنک پر کلک کریں ⬇️

https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=ob-gyne

Vinkmag ad

Read Previous

جلد پر تل

Read Next

گردوں کی آخری مرحلے کی بیماری

Leave a Reply

Most Popular