Vinkmag ad

محفوظ دوا ایپ سے ادویات کی اصلیت اور قیمت معلوم کریں، ڈریپ

Illustration of the Mehfooz Dawa app verifying medicine authenticity and price using a 2D barcode

ڈریپ نے شہریوں کو ادویات کے اصل ہونے اور اس کی قیمت جانچنے کے لیے محفوظ دوا ایپ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد جعلی اور مہنگی ادویات کی فروخت روکنے میں مدد دینا ہے۔

روزنامہ ڈان کے مطابق، وزارتِ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ شہری سمارٹ فون سے ادویات کی تصدیق کرسکتے ہیں۔ محفوظ دوا کی تصدیق کے لیے دوا کے پیکٹ پر موجود 2D بارکوڈ سکین کریں۔

حکام کے مطابق ادویات کی ترسیل کی نگرانی کا مرکزی نظام 9 اکتوبر سے فعال ہے۔ اس سے سپلائی چین کی نگرانی میں مدد ملے گی۔ شکایات یا معیار کے مسائل پر متعلقہ ادویات بازار سے واپس منگوانا بھی آسان ہوگا۔

Vinkmag ad

Read Previous

مونگ پھلی کھانے سے یادداشت سے متعلق دماغی حصوں پر مثبت اثرات

Read Next

ضلع خیبر میں پراسرار بیماری سے پانچ بچے جاں بحق، دو زیرعلاج

Leave a Reply

Most Popular