معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ماں بننے کے نازک مرحلے میں خواتین کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے۔ دورانِ حمل اور زچگی کے بعد انہیں ہمدردانہ اور محبت بھرے رویوں کی شدید ضرورت ہوتی ہے۔ خواتین اس دوران دوسروں کا برتاؤ زندگی بھر یاد رکھتی ہیں۔ انہوں نے یہ بات انسٹاگرام پر ایک پیغام میں کہی۔
ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس انتہائی نازک مرحلے میں روا رکھے گئے رویوں کی یادیں مٹائی نہیں جاسکتیں۔ ماہرہ خان نے کسی کا نام نہیں لیا اور نہ پیغام کی مزید وضاحت کی۔
اداکارہ خود بھی دوسری مرتبہ ماں بننے والی ہیں۔ انہوں نے ستمبر 2026 میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے موقع پر اس کا اعلان کیا تھا۔