Vinkmag ad

دورانِ حمل وٹامن ڈی کی کمی، قبل از وقت زچگی کا امکان زیادہ

Woman resting in bed due to fatigue associated with low vitamin D levels

ماہرین کا کہنا ہے کہ دورانِ حمل وٹامن ڈی کی کمی سے ماں اور بچے کی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ ایک حالیہ تحقیق میں کم وٹامن ڈی والی خواتین میں قبل از وقت زچگی کا امکان زیادہ دیکھا گیا۔

جرنل آف پیرینیٹولوجی میں شائع تحقیق میں 15,506 خواتین کے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے مطابق 37 ہفتوں سے پہلے بچے کو جنم دینے والی خواتین میں وٹامن ڈی کی اوسط سطح کم تھی۔ یہ سطح 32 ہفتوں سے پہلے زچگی کی صورت میں مزید کم پائی گئی۔

محققین کے مطابق وٹامن ڈی حمل کے دوران مدافعتی نظام اور جسم میں سوزش کے عمل پر اثر ڈال سکتا ہے۔ یہ پلیسنٹا کی کارکردگی میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔ ان عوامل کا تعلق حمل کی مدت سے بھی ہو سکتا ہے۔

تحقیق یہ ثابت نہیں کرتی کہ وٹامن ڈی کی کمی براہِ راست قبل از وقت زچگی کا سبب بنتی ہے۔ البتہ نتائج اس تعلق کو مزید سمجھنے میں مدد دیتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

کینسر کے شکار بچوں کے علاج میں عالمی عدم مساوات برقرار

Read Next

پشاور کے عمرہ زائرین کیلئے 15 اکتوبر سے ویکسینیشن لازمی

Leave a Reply

Most Popular