Vinkmag ad

کرک میں 6 سال بعد پولیو کیس، ملک بھر میں تعداد 10 ہوگئی

A young child wearing an orthopaedic leg brace, illustrating the risk of lifelong disability associated with polio.

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں 6 سال بعد پولیو کا کیس سامنے آیا ہے۔ اس کے بعد ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

اے پی پی کے مطابق نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر برائے انسداد پولیو نے 14 ماہ کی بچی میں پولیو کی تصدیق کی ہے۔ کرک میں اس کیس سمیت رواں سال خیبر پختونخوا میں 8 جبکہ سندھ میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جینیاتی تجزیے کے مطابق بچی میں موجود وائرس کا تعلق جنوبی خیبر پختونخوا میں گردش کرنے والے وائرس سے ہے۔ پڑوسی ضلع بنوں میں بھی گزشتہ 8 ماہ سے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا جا رہا ہے۔

پولیو ایک متعدی اور لاعلاج بیماری ہے جو عمر بھر کی معذوری کا سبب بن سکتی ہے۔ تاہم ویکسینیشن سے اس کی روک تھام ممکن ہے۔ طبی حکام کے مطابق والدین ہر مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

پہلے پاکستانی خلا باز ذیشان علی، خلا بازوں کو درپیش صحت کے مسائل

Read Next

اسلام آباد میں خشک سردی سے جلد اور سانس کے مسائل میں اضافہ

Leave a Reply

Most Popular