Vinkmag ad

پہلے پاکستانی خلا باز ذیشان علی، خلا بازوں کو درپیش صحت کے مسائل

Pakistan’s first astronaut in a spacesuit with Pakistani and Chinese flags and a space station in the background, illustrating the health risks of space travel.

پاکستان کے پہلے خلا باز ذیشان علی 25 نومبر کو چین کے تیانگونگ خلائی سٹیشن پہنچ گئے۔ رائٹرز کے مطابق وہ 5 سے 10 دن خلا میں قیام کے دوران مختلف سائنسی تجربات کریں گے۔

روانگی سے قبل ذیشان علی نے کہا کہ وہ اپنے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے خلا میں جا رہے ہیں۔ ان کے ساتھ 25 کروڑ پاکستانیوں کی امیدیں وابستہ ہیں۔

ناسا کے مطابق 70 سے 90 فیصد خلا بازوں کو نئے ماحول سے مطابقت میں طبی مشکلات پیش آتی ہیں۔ ان میں متلی، چکر، سر درد اور چہرے کی سوجن شامل ہیں۔ طویل خلائی سفر سے ہڈیاں اور پٹھے کمزور ہونے لگتے ہیں۔ بینائی اور نیند کا نظام بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

ان مسائل سے نپٹنے کے لیے خلا باز خصوصی تربیت، باقاعدہ ورزش اور متوازن غذا سے مدد لیتے ہیں۔ دوران سفر ان کی صحت کی نگرانی بھی کی جاتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سیریبرل کیورنس میلفارمیشنز: خون کی نالیوں کی غیرمعمولی ساخت

Read Next

کرک میں 6 سال بعد پولیو کیس، ملک بھر میں تعداد 10 ہوگئی

Leave a Reply

Most Popular