Vinkmag ad

وزن کم کرنے والی ادویات کا استعمال میموگرافی کے نتائج پر اثرانداز، تحقیق

A healthcare professional assists a woman during mammography for breast cancer screening, highlighting the relevance of weight loss drugs to mammogram results.

ماہرین کے مطابق وزن کم کرنے والی جی ایل پی ون ادویات میموگرافی کے نتائج پر اثرانداز ہو سکتی ہیں۔ اس کے باعث اضافی ٹیسٹوں کی ضرورت بھی بڑھ سکتی ہے۔

رائٹرز کے مطابق ایک امریکی تحقیق میں شریک 107 خواتین نے کم از کم ایک سال تک وزن کم کرنے والی ادویات استعمال کیں۔ اس سے ان کا وزن اوسطاً 18 کلوگرام تک کم ہوا۔ ان میں سے 22.4 فیصد خواتین کو میموگرافی کے بعد اضافی معائنے کے لیے بلایا گیا۔ محققین نے ادویات کے استعمال سے پہلے اور بعد میں کی گئی میموگرافی کے نتائج کا موازنہ کیا۔ جن خواتین کا وزن زیادہ کم ہوا، ان میں چربی کے مقابلے میں دیگر ٹشوز کا تناسب زیادہ بڑھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن کم ہونے سے چھاتیوں میں چربی گھٹتی ہے اور دیگر ٹشوز زیادہ نمایاں دکھائی دیتے ہیں۔ تاہم یہ تبدیلی لازماً بریسٹ کینسر کے خطرے میں اضافے کی علامت نہیں۔ ان کے مطابق خواتین کو چاہیے کہ بریسٹ کینسر کی سکریننگ جاری رکھیں، تاہم میموگرافی کے وقت طبی عملے کو ان ادویات کے استعمال سے بھی آگاہ کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

کراچی میں ہیلتھ انشورنس کے نام پر فراڈ، 5 ملزمان گرفتار

Read Next

کٹے ہونٹ اور تالو

Leave a Reply

Most Popular