Vinkmag ad

انسانیت کے لیے ڈاکٹروں کی خدمات انمول ہیں، سپیکر قومی اسمبلی

Composite image of a doctor holding a stethoscope and National Assembly Speaker Ayaz Sadiq, highlighting doctors’ services to humanity.

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ انسانیت کے لیے ڈاکٹروں کی خدمات انمول ہیں۔ ان کی محنت اور پیشہ ورانہ لگن کو پیسوں میں نہیں تولا جاسکتا۔ انہوں نے یہ بات لاہور میں پاکستان سوسائٹی آف نیورو سرجنز کی کانفرنس سے خطاب میں کہی۔

اے پی پی کے مطابق، ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کے بہترین ڈاکٹر موجود ہیں۔ وہ مشکل حالات میں کام کرتے ہیں اور مریضوں کی جان بچانے کے لیے رات بھر جاگتے ہیں۔ انہیں کام کے غیرمعمولی دباؤ اور ناکافی معاوضوں کا بھی سامنا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کوئی ڈاکٹر نہیں چاہتا کہ آپریشن کے دوران مریض کی جان جائے۔ تاہم وہ بھی انسان ہیں اور ان سے غلطی ہوسکتی ہے۔ البتہ دانستہ اور غیرارادی غلطی میں واضح فرق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کو بہترین علاج فراہم کرنا ہر ڈاکٹر کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستان میں ہر تیسرا بالغ فرد ذیابیطس کا شکار، ڈبلیو ایچ او

Read Next

پنجاب کے مجوزہ ڈرگ رولز، پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن کا خیرمقدم

Leave a Reply

Most Popular