Vinkmag ad

ذیابیطس کے مریضوں سے وزن پر گفتگو میں ڈاکٹروں کی ہچکچاہٹ، تحقیق

Doctor discussing weight management with a diabetes patient during a medical consultation.

امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ڈاکٹر ذیابیطس کے مریضوں سے وزن پر بات کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ گفتگو کے دوران وہ ’زیادہ وزن‘ اور ’موٹاپا‘ جیسے الفاظ سے بھی گریز کرتے ہیں۔ تحقیق طبی جریدے ’بی ایم سی پرائمری کیئر‘ میں شائع ہوئی۔

نیوز میڈیکل کے مطابق ییل سکول آف میڈیسن کے محققین نے 123 مریضوں کی ڈاکٹروں سے ملاقاتوں کی ویڈیو ریکارڈنگ کا جائزہ لیا۔ تمام مریض ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا تھے اور ان کا وزن معمول سے زیادہ تھا۔

نتائج کے مطابق صرف 39 فیصد ملاقاتوں میں وزن پر گفتگو ہوئی۔ ان میں سے 56 فیصد گفتگو ڈاکٹروں نے خود شروع کی۔ انہوں نے زیادہ تر خوراک، جسمانی سرگرمی اور وزن کم کرنے والی ادویات پر بات کی۔ ماہر غذائیت سے مشورے کی تجویز بھی کم دی گئی۔

محققین کے مطابق وزن پر گفتگو میں مناسب الفاظ کا انتخاب اہم ہے۔ تاہم اس احتیاط یا ہچکچاہٹ کے مریضوں کے علاج پر اثرات ابھی واضح نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ محتاط الفاظ میں اس پر گفتگو ضرور ہونی چاہیے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پنجاب میں اتائیوں کے خلاف کارروائیاں، 1,037 مراکز سیل

Read Next

وہاڑی میں 5 نومولود بچوں کی مبینہ اموات، ہیلتھ کلینک کے خلاف تحقیقات

Leave a Reply

Most Popular