Vinkmag ad

راولپنڈی میں 2000 ڈینگی ورکرز بحال، کنٹریکٹ میں توسیع

Dengue workers in Rawalpindi, where nearly 2000 workers were reinstated with a 90-day contract extension.

ڈی جی ہیلتھ پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی میں تقریباً 2000 ڈینگی ورکرز کی ملازمتیں بحال کردی گئیں۔ ان کے کنٹریکٹ میں مزید 90 دن کی توسیع کی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے معاہدوں کی مدت ختم ہونے پر انہیں فارغ کردیا گیا تھا۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق محکمہ صحت نے ڈینگی ورکرز کو 31 اکتوبر سے دوبارہ ڈیوٹی پر آنے کی ہدایت دی۔ تاہم محکمے نے ان کی ملازمتیں مستقل کرنے سے انکار کیا ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 134 ہوگئی ہے۔ راولپنڈی میں 85 اور اسلام آباد میں 49 مریض رپورٹ ہوئے۔ دو مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کا زیادہ خطرہ 15 نومبر تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں پرچی سسٹم چار ہفتوں میں ختم کرنے کا عدالتی حکم

Read Next

پولیو کے زیادہ خطرے والے 97 اضلاع میں مہم کا آغاز

Leave a Reply

Most Popular