غصے میں چہرہ لال کیوں

فرض کریں کہ آپ کسی شخص یا بات پر شدید غصے میں ہیں۔ اس موقع پر اپنی کیفیات پر غور کریں تو معلوم ہوگا کہ آپ کا چہرہ لال، دل کی دھڑکن تیز اور آنکھیں زیادہ کھل گئی ہیں۔

اس موقع کے لئے کانوں سے دھواں نکلنے کا محاورہ بھی استعمال ہوتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا ہونا ممکن نہیں۔ جہاں تک غصے کی علامات کا تعلق ہے تو ذہن میں یہ سوال ضرور پیدا ہوتا ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں اس کی تفصیل:

ہمارے جسم میں ایک اعصابی نظام موجود ہے جس کا کام دماغ اور جسم کے دیگرحصوں کے درمیان پیغام رسانی ہے۔ اس نظام کے تحت دماغ سے پیغامات جسم کے متعلقہ حصوں تک اور ان سے دماغ تک پہنچتے ہیں۔

فائٹ اینڈ فلائٹ رسپانس

خطرے، خوف، اضطراب اور غصے یا پریشانی کی حالت میں ہمدرد اعصابی نظام حرکت میں آتا ہے۔ پھر جسم کے لئے دو طرح کا الرٹ جاری کرتا ہے۔ انہیں ہم ’’فائٹ‘‘ یعنی لڑو یا ’’فلائٹ‘‘ یعنی راہ فرار اختیار کرو میں تقسیم کرتے ہیں۔

اس نظام کا ایک کام خون کی نالیوں کے قطرکو برقرار رکھنا بھی ہے تاکہ خوف کی حالت میں جسم کا اندرونی درجہ حرارت متوازن رہے۔

غصے کی حالت میں جلد کے قریب موجود خون کی نالیاں پھیل جاتی ہیں۔ ان میں خون کا بہاؤ بھی بڑھ جاتا ہے لہٰذا چہرہ سرخ ہوجاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کچھ ہی سیکنڈز میں آنکھ کی پتلی بڑی ہوجاتی ہے اور دل کی دھڑکن بھی تیزہوجاتی ہے۔

خون کا بہاؤ بڑھنے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ پٹھے حرکت کرتے ہیں اور فرد مقابلے یا فرارکے لئے تیار ہوجاتا ہے۔ یہ علامات جہاں فرد کو مخصوص ردعمل کے لئے تیار کرتی ہیں وہاں اس کے جذبات سے دوسروں کو آگاہ کرنے کا کام بھی دیتی ہیں۔

why do people turn red when angry, ghussay mai chehra laal kyun hojata hai, science behind face turning red in anger, anger and symptoms

Vinkmag ad

Read Previous

سونگھنے سے متعلق دلچسپ معلومات

Read Next

مصنوعی دانت،خیال کیسے رکھیں

Leave a Reply

Most Popular