آزاد پرندوں کا دانہ پانی

آزاد پرندوں کا دانہ پانی

یوں توہر پرندے کی ضرورت کے مطابق ان کی الگ خوراک ہوتی ہے تاہم ان میں کچھ ایسی بھی ہیں جوباآسانی دستیاب ہوتی ہیں اورانہیں تقریباً سبھی پرندے کھانا پسند کرتے ہیں۔ ان میں سے چند یہ ہیں

سورج مکھی کے بیج

یہ نرم ہوتے ہیں اوران کا چھلکا توڑنا آسان ہوتا ہے لہٰذا تقریباً سبھی پرندے اسے کھانا پسند کرتے ہیں۔ یہ چھوٹے پرندوں کے لئےبھی مفید ہیں۔ان میں چکنائیوں کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جوانہیں لمبےوقت کے لئے توانائی فراہم کرتی ہیں۔

قرطم کےبیج

گوکھروجیسی خارداربوٹی جسے کَسم بھی کہا جاتا ہے کے بیج غذائیت سے بھرپورہوتے ہیں تاہم ان کا خول موٹا ہوتا ہے جسے کئی چھوٹےپرندے توڑ نہیں پاتے جبکہ بڑے پرندوں کے لئے اسے توڑنا آسان ہے۔

مونگ پھلی

چکنائیوں اورپروٹین کی حامل یہ خوراک پرندوں کے لئے مفید ہےاورکئی پرندے اسے شوق سے کھاتے ہیں۔

سفید باجرہ

کم قیمت اورغذائیت سے بھرپوریہ باجرہ سورج مکھی کے بیج کا بہترین متبادل بھی ہے۔

مکئی کے دانے

گرمی یا برسات کے موسم میں ان میں زہریلے مادے زیادہ جلدی پیدا ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ اس سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ جتنی خوراک ایک دن میں پرندے کھا سکتے ہیں اتنی ہی نکال کررکھی جائے اوراسے پانی لگنے سے بچایا جائے۔

ان خوراکوں کے ساتھ ساتھ انہیں کبوتردانہ، جئی اورچاول بھی دیے جاسکتے ہیں۔

bird feed, corn, white millet, sunflower seeds, peanuts

Vinkmag ad

Read Previous

مصنوعی دانت،خیال کیسے رکھیں

Read Next

تیزاب کے نقصات’ فوری امداد

Leave a Reply

Most Popular