وجائنا کی خشکی (Vaginal Dryness) کا مسئلہ کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے، تاہم بڑھتی عمر کے ساتھ، خصوصاً مینوپاز کے بعد زیادہ عام ہے۔ اس کیفیت کی وجہ سے جنسی تعلق کے دوران، اور روزمرہ زندگی میں بھی درد، جلن اور تکلیف محسوس ہو سکتی ہے۔
وجوہات
ایسٹروجن ہارمون کی سطح میں کمی اس کا ایک اہم سبب ہے۔ ایسا ان وجوہات کی بنا پر ہو سکتا ہے:
٭ دودھ پلانا
٭ بچے کی پیدائش
٭ سگریٹ نوشی
٭ کینسر کا علاج
٭ بعض آٹو امیون بیماریاں
٭ سنِ یاس (مینوپاز)
٭ اوفوریکٹومی (بیضہ دانی نکالنے کی سرجری)
٭ پری مینوپاز، یعنی سنِ یاس سے پہلے کا مرحلہ
٭ پرائمری اوورین اِن سفیشنسی، ایک ایسی کیفیت جس میں بیضہ دانیاں 40 سال کی عمر سے پہلے ہی مناسب طور پر کام کرنا بند کر دیتی ہیں
٭ اینٹی ایسٹروجن ادویات کا استعمال
دیگر وجوہات
وجائنا کی خشکی کی دیگر وجوہات میں شامل ہیں:
٭ ڈوشنگ، یعنی پانی یا دیگر مائعات سے وجائنا کے اندرونی حصے کی صفائی
٭ سرجری کے ذریعے بنائی گئی وجائنا
٭ شوگرین بیماری (Sjogren Disease)
٭ الرجی، نزلہ زکام اور بعض اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کا استعمال
ڈاکٹر سے کب رجوع کریں
وجائنا کی خشکی ایک عام مسئلہ ہے، لیکن بہت سی خواتین جھجک یا شرمندگی کی وجہ سے اس بارے میں اپنے ڈاکٹر سے بات نہیں کرتیں۔ اگر یہ مسئلہ آپ کے لیے تکلیف کا باعث بن رہا ہے تو گائناکالوجسٹ یا فیملی فزیشن سے ضرور مشورہ کریں۔ مناسب تشخیص اور علاج سے اس مسئلے پر مؤثر انداز میں قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس لیے اسے بڑھتی عمر کا لازمی حصہ سمجھ کر نظر انداز نہ کریں۔
نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
ڈاکٹر سے رابطے کے لیے لنک پر کلک کریں ⬇️
https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=ob-gyne