جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل (جے سی آئی) نے شفا انٹرنیشنل ہسپتال فیصل آباد کو ایکریڈیٹیشن دے دی ہے۔ ہسپتال میں 25 سے زائد شعبوں میں سروسز دستیاب ہیں۔ ان سہولیات میں 24 گھنٹے ایمرجنسی، انتہائی نگہداشت، نوزائیدہ بچوں کی انتہائی نگہداشت اور سرجری نمایاں ہیں۔ ادارے میں ماں اور بچے کی نگہداشت اور جدید تشخیصی سروسز بھی دستیاب ہیں۔