Vinkmag ad

خوابوں والی نیند سے درجنوں بیماریوں کا خطرہ کم، تحقیق

REM sleep linked to lower risk of dozens of diseases

خوابوں والی نیند اچھی صحت کے لیے توقع سے کہیں زیادہ اہم ہو سکتی ہے۔ نئی تحقیق میں زیادہ ریم (REM) نیند لینے والوں میں 83 بیماریوں کا خطرہ کم دیکھا گیا۔ ریم یعنی ریپڈ آئی موومنٹ نیند میں آنکھیں تیزی سے حرکت کرتی ہیں۔ زیادہ تر خواب اسی مرحلے میں آتے ہیں، اور یہ گہری نیند سے الگ مرحلہ ہے۔

جرنل PLOS Medicine میں شائع ایک تحقیق میں 95 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔ نیند کے مختلف مراحل اور دورانیے کی پیمائش کے لیے شرکا نے سات دن تک کلائی پر مانیٹر پہنے۔ اس کے بعد ان کی صحت کے ریکارڈز کا اوسطاً تقریباً نو سال تک جائزہ لیا گیا۔

نتائج کے مطابق زیادہ ریم نیند ہارٹ فیلیئر، ڈیمینشیا اور پارکنسن سمیت 83 بیماریوں کے کم خطرے سے منسلک تھی۔ زیادہ گہری نیند کو ٹائپ 2 ذیابیطس اور ڈپریشن سمیت سات بیماریوں کے کم خطرے سے جوڑا گیا۔ تحقیق میں چھ سے آٹھ گھنٹے کی نیند کو بھی متعدد بیماریوں کے کم خطرے سے منسلک پایا گیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

میاں بیوی میں سے ایک کی خراب نیند، دوسرے کی غذائی عادات بھی متاثر

Read Next

فیکل اوکلٹ بلڈ ٹیسٹ: پاخانے میں چھپے خون کی جانچ

Leave a Reply

Most Popular