Vinkmag ad

میاں بیوی میں سے ایک کی خراب نیند، دوسرے کی غذائی عادات بھی متاثر

Poor sleep affects partner’s dietary habits

میاں بیوی میں سے ایک کی خراب نیند دوسرے کی غذائی عادات پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔ یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ 

کینیڈا کی کونکورڈیا یونیورسٹی میں ہونے والی یہ تحقیق 9 جولائی 2026 کو جرنل اینلز آف بیہیویئرل میڈیسن میں شائع ہوئی۔ اس میں ساتھ رہنے والے 204 جوڑوں کو تین ماہ تک فالو کیا گیا۔

شرکا سے آغاز، ایک ماہ اور تین ماہ بعد نیند اور غذا کے بارے میں معلومات لی گئیں۔ پہلے 14 دن ان سے روزانہ سوالنامے بھی مکمل کرائے گئے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ ایک فرد کی خراب نیند کا تعلق صرف اس کی اپنی غذائی عادات سے نہیں تھا۔ اس کے شریکِ حیات میں بھی غذا کا معیار متاثر ہونے کا رجحان دیکھا گیا۔ ایسا اس کی اپنی نیند اچھی ہونے کے باوجود ہوا۔

محققین کے مطابق ساتھ رہنے والے جوڑوں کی روزمرہ غذائی عادات ایک دوسرے سے منسلک ہو سکتی ہیں۔ تاہم یہ مشاہداتی تحقیق تھی، اس لیے خراب نیند کو غذائی عادات میں تبدیلی کی براہِ راست وجہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

Vinkmag ad

Read Previous

جنگل کی آگ کا دھواں عام فضائی آلودگی سے زیادہ نقصان دہ

Read Next

خوابوں والی نیند سے درجنوں بیماریوں کا خطرہ کم، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular