Vinkmag ad

راولپنڈی میں ڈینگی کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 7 ہوگئی

Rawalpindi, dengue case, seven total cases, dengue fever, mosquito-borne disease, and public health

راولپنڈی میں رواں سیزن ڈینگی کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد سات ہوگئی ہے۔ منگل کو دھاماں سیداں سے تعلق رکھنے والے ایک مریض میں ڈینگی رپورٹ ہوا۔

روزنامہ ڈان کے مطابق مریض کو ہولی فیملی ہسپتال لایا گیا، جہاں اسے ڈینگی وارڈ منتقل کردیا گیا۔ اس سے قبل 9 ستمبر کو بھی ایک مریض سامنے آیا تھا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جواد زاہد کے مطابق ستمبر میں اب تک دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جولائی میں چار جبکہ مارچ میں ایک کیس سامنے آیا تھا۔ گزشتہ سال راولپنڈی میں ڈینگی کے 582 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

حکام کے مطابق انسداد ڈینگی اقدامات کی خلاف ورزی پر 2543 ایف آئی آرز درج کی گئیں، 652 عمارتیں سیل اور 2119 چالان کیے گئے۔ شہریوں کو گھروں اور چھتوں پر پانی جمع نہ ہونے دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پیدائش کے 11 دن بعد دماغی سرطان، علاج کے بعد نئی زندگی

Read Next

بریکیئل پلیکسس انجری: کندھے، بازو اور ہاتھ کے اعصاب کی چوٹ

Leave a Reply

Most Popular