عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت کو نیلی روشنیوں سے منور کیا گیا۔ اس اقدام سے ہر بچے کی طبی سہولیات تک رسائی اور دیگر حقوق کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ یہ دن ہر سال 20 نومبر کو منایا جاتا ہے۔
اے پی پی کے مطابق اس کا اہتمام پنجاب اسمبلی کے بچوں کے حقوق سے متعلق پارلیمانی گروپ نے کیا۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق بچوں کی تعلیم، تحفظ اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔ گروپ کے مطابق بچوں کی آواز سننا اور انہیں محفوظ ماحول فراہم کرنا اداروں اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
عالمی یومِ اطفال پر یونیسف کی مہم کے تحت پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمایاں عمارتیں نیلی روشنیوں سے منور کی جاتی ہیں۔ نیلا رنگ بچوں سے یکجہتی اور ان کے حقوق کے تحفظ کے عزم کی علامت ہے۔
Tags: عالمی یومِ اطفال