Vinkmag ad

روزانہ 10 ہزار قدم چلنے کا ہدف، تصور کا پس منظر اور ماہرین کی وضاحت

Illustration of a hand holding a smartphone that shows the daily 10,000-step goal has been reached.

موبائل اور سمارٹ واچ پر قدم گننے والوں کے لیے روزانہ 10 ہزار قدم ایک جانا پہچانا ہدف ہے۔ تاہم تحقیق میں اس سے کم قدم چلنے والوں میں بھی دل کی بیماریوں کا خطرہ کم دیکھا گیا۔

اے ایف پی کے مطابق یہ ہدف 1960 کی دہائی میں ایک جاپانی آلے کی تشہیر سے مقبول ہوا۔ اس کا نام ’’مان پو کے‘‘ تھا۔ انڈپینڈنٹ اردو کے مطابق اس کا مطلب ’’10 ہزار قدم گننے والا آلہ‘‘ ہے۔

یونیورسٹی آف سڈنی کے محققین نے قدموں کی تعداد اور صحت کے تعلق پر 57 سٹڈیز کا جائزہ لیا۔ محققین نے روزانہ 7 ہزار قدم چلنے والے بالغوں کا موازنہ 2 ہزار قدم چلنے والوں سے کیا۔ پہلے گروپ میں دل اور خون کی نالیوں کی بیماریوں کا خطرہ 25 فیصد کم تھا۔ کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ بھی 47 فیصد کم دیکھا گیا۔

محققین کے مطابق زیادہ فعال افراد کے لیے روزانہ 10 ہزار قدم مناسب ہدف ہو سکتا ہے۔ تاہم بعض افراد کے لیے 7 ہزار قدم کا ہدف زیادہ آسان، اور قابل عمل ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

دوران حمل بہتر غذائیت سے قبل از وقت پیدائش کا خطرہ کم، ماہرین

Read Next

ہفتہ وار تعطیلات میں اضافی نیند سے چلنے کی صلاحیت بہتر، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular