ڈبلیو ایچ او نے ہیلتھ ورکرز کی بین الاقوامی بھرتی کے کوڈ آف پریکٹس کا دوسرا ایڈیشن جاری کیا ہے۔ کوڈ میں بھرتی کرنے اور ہیلتھ ورکرز فراہم کرنے والے ممالک کو مشترکہ سرمایہ کاری تجویز کی گئی ہے۔ یہ سرمایہ کاری ان ممالک کے ہیلتھ کیئر سسٹم میں ہوگی جہاں سے ہیلتھ ورکرز بھرتی کیے جاتے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے اعلامیے کے مطابق سرمایہ کاری کی ترجیحات عملہ فراہم کرنے والے ممالک طے کریں گے۔ ان میں ہیلتھ ورکرز کی تعلیم اور روزگار کے مواقع شامل ہیں۔ ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ہیلتھ ورکرز کو عملہ فراہم کرنے والے ممالک میں کام جاری رکھنے کی ترغیب ملے۔ اس طرح بین الاقوامی بھرتی کے فوائد ہیلتھ ورکرز اور متعلقہ ممالک میں زیادہ منصفانہ طور پر تقسیم ہو سکیں گے۔
ورلڈ ہیلتھ اسمبلی نے یہ ضابطہ 2010 میں منظور کیا تھا۔ مئی 2026 میں اس ضابطے میں 16 برس بعد پہلی بار ترامیم منظور کی گئیں۔