پین کلرز اور اینٹی بائیوٹکس کا غیر ضروری یا غلط استعمال گردوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ امریکی نیشنل کڈنی فاؤنڈیشن نے گردوں کے مریضوں کو خاص طور پر ان کے استعمال میں احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔
فاؤنڈیشن کے مطابق این ایس اے آئی ڈیز قسم کی درد کش ادویات گردوں میں خون کی روانی کم کر سکتی ہیں۔ زیادہ مقدار یا طویل استعمال سے گردوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ پانی کی کمی کے دوران یہ خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔
بعض اینٹی بائیوٹکس بھی گردوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔ گردوں کی کارکردگی کم ہونے پر ان کی خوراک یا استعمال کا وقفہ تبدیل کرنا پڑ سکتا ہے۔ بلا ضرورت استعمال سے جراثیم میں ان ادویات کے خلاف مزاحمت بھی بڑھ سکتی ہے۔ اسی لیے ماہرین انہیں ڈاکٹر کے مشورے سے لینے پر زور دیتے ہیں۔
Tags: پین کلرز