Vinkmag ad

بچپن میں زیادہ چینی، بڑی عمر میں زیادہ بے چینی

Two children eating ice cream, illustrating the potential link between childhood sugar intake and anxiety later in life.

ابتدائی عمر میں چینی کا زیادہ استعمال بڑی عمر میں بے چینی کے خطرے سے منسلک ہو سکتا ہے۔ ایک برطانوی تحقیق میں بچپن میں کم چینی لینے والوں میں بے چینی کا خطرہ نمایاں طور پر کم تھا۔

طبی جریدے ٹرانسلیشنل سائیکائٹری میں شائع تحقیق یونیورسٹی آف سرے کے محققین نے کی۔ انہوں نے 45 ہزار سے زائد افراد کے میڈیکل ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ یہ افراد 1951 سے 1956 کے درمیان پیدا ہوئے تھے۔ اس عرصے میں برطانیہ میں چینی کی راشن بندی جاری تھی یا ختم ہو چکی تھی۔

نتائج کے مطابق طویل عرصہ راشن بندی کا سامنا کرنے والوں میں بے چینی کا خطرہ 33 فیصد کم تھا۔ ان افراد میں میٹھی غذاؤں کی پسند بھی نسبتاً کم دیکھی گئی۔ طویل راشن بندی والے افراد میں بے چینی شروع ہونے کی درمیانی عمر تقریباً 62 سال تھی۔ اس کے مقابلے میں راشن بندی سے محروم افراد میں یہ عمر تقریباً 55 سال تھی۔

محققین کے مطابق زندگی کے پہلے ایک ہزار دن دماغی نشوونما کے لیے اہم ہوتے ہیں۔ اس لیے بچپن، خصوصاً اس عرصے کی غذا ذہنی صحت پر کئی دہائیوں تک اثرانداز ہو سکتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

الرجی اور سوزش کی دوا کے دو بیچز کا استعمال روکنے کی ہدایت

Read Next

بڑھتی عمر میں روزمرہ کے کام خود کرنے والوں میں طویل زندگی کے امکانات زیادہ

Leave a Reply

Most Popular