Vinkmag ad

بڑھتی عمر میں روزمرہ کے کام خود کرنے والوں میں طویل زندگی کے امکانات زیادہ

Older adults able to manage daily tasks may have better longevity

ماہرین کے مطابق بڑھتی عمر میں روزمرہ کے کام خود کرنا طویل زندگی کے امکانات بڑھاتا ہے۔ جنوبی کوریا کی یونسی یونیورسٹی کی تحقیق میں خود کام کرنے کی صلاحیت کم ہونے پر موت کا خطرہ تقریباً دوگنا زیادہ پایا گیا۔

طبی جریدے GeroScience میں شائع تحقیق میں 45 سال یا اس سے زائد عمر کے 6 ہزار سے زیادہ افراد کا جائزہ لیا گیا۔ ان سے روزمرہ کے 10 کاموں کے بارے میں پوچھا گیا۔ ان میں کھانا تیار کرنا، کپڑوں کی دیکھ بھال، خریداری، ٹرانسپورٹ استعمال کرنا، مالی معاملات سنبھالنا اور ادویات لینا شامل تھے۔

زیادہ تر افراد روزمرہ کے کام خود انجام دیتے رہے۔ تاہم 276 افراد کو وقت کے ساتھ ان کاموں کے لیے زیادہ مدد درکار ہونے لگی۔ 2024 تک ان 276 افراد میں سے 187 کا انتقال ہوا۔ دوسرے گروپ کے 5,757 افراد میں 1,067 اموات ہوئیں۔

عمر، طویل مدتی بیماریوں، آمدنی اور جسمانی سرگرمی سمیت دیگر عوامل کو بھی مدنظر رکھا گیا۔ اس کے باوجود زیادہ مدد کے محتاج افراد میں موت کا خطرہ تقریباً دوگنا رہا۔ محققین کے مطابق بیماری، جسمانی کمزوری اور ڈپریشن اس تعلق میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 

Vinkmag ad

Read Previous

بچپن میں زیادہ چینی، بڑی عمر میں زیادہ بے چینی

Read Next

فالج صرف بڑھاپے کا مرض نہیں، جوان افراد بھی بڑھتی زد میں

Leave a Reply

Most Popular