Vinkmag ad

بچوں کے کینسر سے نپٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رہے گا، ڈبلیو ایچ او

Healthcare professional working in a hospital supporting childhood cancer care

ڈبلیو ایچ او نے بچوں کے کینسر سے نپٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ادارے کی طرف سے بچوں کو معیاری ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔ یہ بیان ستمبر میں بچوں کے کینسر سے آگاہی کے مہینے کے موقع پر جاری کیا۔

عالمی ادارہ صحت پاکستان کی وزارتِ صحت کے ساتھ مل کر مفت ادویات کی فراہمی پر کام کر رہا ہے۔ ملک کے چار ہسپتال ادویات وصول کرنے کیلئے ضروری تقاضے مکمل کر رہے ہیں۔ انہیں اگلے سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک ادویات ملنے کی توقع ہے۔ مزید سات ہسپتال 2027 کے دوران تکنیکی سفارشات پر عمل کریں گے۔ ضروری تقاضے پورے ہونے کے بعد انہیں بھی ادویات فراہم کی جائیں گی۔ حتمی ہدف تمام متعلقہ پاکستانی ہسپتالوں تک مفت اور معیاری ادویات پہنچانا ہے۔

پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لوو ڈاپینگ نے کہا کہ ہر بچے کو کینسر سے صحت یابی کا موقع ملنا چاہیے۔ انہوں نے بچوں کو صحت مند زندگی کا موقع دینے کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

پین کلرز، اینٹی بائیوٹکس کا غیر ضروری استعمال گردوں کیلئے خطرہ

Read Next

الرجی اور سوزش کی دوا کے دو بیچز کا استعمال روکنے کی ہدایت

Leave a Reply

Most Popular