Vinkmag ad

ایچ پی وی ویکسین کی دو کے بجائے ایک خوراک، تحقیق کے حوصلہ افزا نتائج

Healthcare professional holding an HPV vaccine and syringe for protection against HPV-related cancers

ایچ پی وی ویکسین کی ایک خوراک بھی سرویکل کینسر سے مؤثر تحفظ دے سکتی ہے۔ نئی تحقیق کے بعد امریکی ماہرین دو خوراکوں کی موجودہ سفارش پر نظرثانی پر غور کر رہے ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق کوسٹا ریکا میں 20 ہزار سے زائد لڑکیوں کو پانچ سال تک فالو کیا گیا۔ تحقیق میں ایک خوراک نے سرویکل کینسر کے خلاف تقریباً 97 فیصد تحفظ فراہم کیا۔ یہ تحفظ دو خوراکوں سے ملنے والے تحفظ کے قریب تھا۔

ایچ پی وی یعنی ہیومن پیپیلوما وائرس کئی اقسام کے کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔ امریکا میں سرویکل اور اینل کینسر کے تقریباً 90 فیصد کیسز کو اس وائرس سے منسلک کیا جاتا ہے۔

ایچ پی وی ویکسین عموماً 11 اور 12 سال کی عمر میں دی جاتی ہے۔ موجودہ سفارش کے تحت بچوں کو دو خوراکیں دی جاتی ہیں۔ امریکا میں تقریباً 63 فیصد نوعمر دونوں خوراکیں حاصل کر چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایک خوراک کے مؤثر ہونے کے شواہد فی الحال زیادہ تر لڑکیوں میں سرویکل کینسر تک محدود ہیں۔ لڑکوں اور ایچ پی وی سے ہونے والے دیگر کینسرز سے تحفظ کے لیے مزید تحقیق درکار ہے۔ اس لیے فی الحال لڑکوں اور لڑکیوں، دونوں کے لیے دو خوراکوں کی موجودہ سفارش برقرار ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پیراسیٹامول کی اوور ڈوز، طالب علم کے متعدد اعضا ناکارہ

Read Next

دل کا عالمی دن: صحت مند عادات اپنائیں، امراضِ قلب سے بچیں

Leave a Reply

Most Popular