Vinkmag ad

دماغ کی تشکیل کا پرانا تصور بدل دینے والی نئی تحقیق

Brain development, brain formation, neuroscience, brain structure, cognitive development, and medical research

انسانی دماغ کی تشکیل کے بارے میں طویل عرصے سے قائم تصور کو نئی تحقیق نے چیلنج کر دیا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق دماغ کے اگلے اور پچھلے حصوں کی بنیاد دو الگ اقسام کے ابتدائی خلیوں سے پڑتی ہے۔

سٹینفورڈ میڈیسن کی تحقیق 18 ستمبر کو جرنل نیچر نیورو سائنس میں شائع ہوئی۔ محققین نے چوہوں کے ایمبریوز میں دماغ بنانے والے دو الگ پروجینیٹر خلیوں کی نشاندہی کی۔ انسانی سٹیم سیلز پر تجربات سے بھی اس تقسیم کی تائید ہوئی۔

ایک قسم کے خلیے آگے چل کر دماغ کے اگلے اور درمیانی حصے بناتے ہیں، جبکہ دوسری قسم پچھلا حصہ بناتی ہے۔ اگلا حصہ زبان، شعور اور پیچیدہ سوچ جیسے افعال سے متعلق ہے، جبکہ پچھلا حصہ سانس اور دل کی دھڑکن جیسے بنیادی افعال میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

محققین نے انسانی سٹیم سیلز سے پچھلے دماغ کے مخصوص موٹر نیورونز بھی تیار کیے۔ انہیں لیبارٹری میں بنانا پہلے مشکل تھا۔ اس پیش رفت سے اے ایل ایس اور سپائنل مسکولر ایٹروفی جیسی بیماریوں پر تحقیق میں مدد مل سکتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ویسیکویوریٹرل ریفلکس: مثانے سے پیشاب کا گردوں کی طرف واپس بہنا

Read Next

لانگ کووڈ کے بعد برین فوگ، سوزش ایک ممکنہ وجہ: ماہرین

Leave a Reply

Most Popular