لانگ کووڈ کے دوران برین فوگ اور مسلسل تھکن کی ایک ممکنہ وجہ جسم میں دیر تک رہنے والی سوزش ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق کووڈ کے بعد جسم میں ہونے والی بعض تبدیلیاں یادداشت، توجہ اور سوچنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہیں۔
جرنل آف نیوروکیمسٹری میں شائع جائزے میں اس حوالے سے مختلف تحقیقات کا تجزیہ کیا گیا۔ ماہرین نے سوزش کو لانگ کووڈ کے دماغ پر پڑنے والے اثرات سے جوڑنے والے شواہد کا جائزہ لیا۔
لانگ کووڈ سے مراد کووڈ سے صحت یابی کے بعد بھی طویل عرصے تک علامات برقرار رہنا ہے۔ برین فوگ میں سوچنے، بات پر توجہ رکھنے یا چیزیں یاد کرنے میں دشواری ہو سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق برین فوگ کی کوئی ایک وجہ نہیں۔ سوزش سمیت کئی عوامل اس میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تاہم ان کے اثرات کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے مزید تحقیق ضروری ہے۔
Tags: لانگ کووڈ