Vinkmag ad

علاج سے پہلے دوا کی افادیت جانچنے کا نیا تصور پیش

Man facing a digital twin, illustrating drug effectiveness testing before treatment

میو کلینک کے محققین نے علاج سے پہلے دوا کی افادیت جانچنے کا نیا تصور پیش کیا ہے۔ دوا مریض کے خلیوں سے تیار کردہ ٹشوز پر آزمائی جائے گی۔ کمپیوٹر ماڈل سے ممکنہ فائدے اور نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا۔

ادارے کے محقق ڈاکٹر چارلس ہوو کے مطابق، ماڈل میں مریض کی طبی معلومات اور تجرباتی نتائج شامل ہوں گے۔ مختلف ادویات اور خوراکوں سے متعلق اس کی پیش گوئیاں مزید تجربات سے جانچی جائیں گی۔ آنتوں کی سوزش میں موزوں دوا کا انتخاب اس طریقے کا ایک ممکنہ استعمال ہو سکتا ہے۔ اس تصور کا بنیادی مقصد مریض کو یکے بعد دیگرے دوائیں دینے سے پہلے مؤثر علاج کی نشاندہی کرنا ہے۔

ماہرین کے بقول یہ تصور ابتدائی مرحلے میں ہے اور معمول کے علاج کے لیے تیار نہیں۔ تجرباتی نتائج اور کمپیوٹر کی پیش گوئیوں کی درستگی ثابت ہونا ابھی باقی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ طریقہ مریضوں پر کلینیکل ٹرائلز کی ضرورت ختم نہیں کرے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

شدید غذائی قلت کے شکار بچوں کے علاج کے لیے ڈاکٹروں کی تربیت

Read Next

Angina

Leave a Reply

Most Popular