Vinkmag ad

پانچ اعضا کی مفت پیوندکاری کا پہلا قومی مرکز

Gambat Institute of Medical Sciences (GIMS) hospital building in Khairpur, Sindh, Pakistan, premier free organ transplant center

ضلع خیرپور کے قصبہ گمبٹ میں واقع گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (جی آئی ایم ایس) نے پاکستان میں مفت پیوندکاری کی تاریخ رقم کر دی ہے۔ جی آئی ایم ایس گردے، جگر، بون میرو، کورنیا اور پھیپھڑوں کے مفت ٹرانسپلانٹ کی سہولت فراہم کرنے والا ملک کا پہلا مرکز بن گیا ہے۔

اے پی پی کے مطابق ادارے کی کامیابیوں کا آغاز 2012 میں دل کی سرجری سے ہوا۔ 2016 میں پہلا مفت کڈنی ٹرانسپلانٹ کامیابی سے کیا گیا۔ 2018 میں کورنیا پیوندکاری کا آغاز ہوا۔ 2021 میں آئی سی یو، بون میرو یونٹ اور نیورولوجی لیزر تھیراپی سینٹر فعال ہوئے۔ 2022  میں جدید نیوکلیئر میڈیسن کینسر سینٹر کا افتتاح ہوا اور 2023 میں پھیپھڑوں کی پیوندکاری شامل کی گئی۔

اب تک 1,362 سے زائد جگر کے، اور 100 سے زائد بون میرو ٹرانسپلانٹ کیے جا چکے ہیں۔ مریض سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، اسلام آباد اور افغانستان سے یہاں آتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

76 فیصد مریض فزیوتھیراپی کی گھریلو ورزشیں مکمل نہیں کرتے، سروے

Read Next

ملٹی پل سکلروسس کے مریضوں میں بڑھتی ہوئی سماجی تنہائی

Leave a Reply

Most Popular