Vinkmag ad

76 فیصد مریض فزیوتھیراپی کی گھریلو ورزشیں مکمل نہیں کرتے، سروے

Elderly person performing home physical therapy exercises with assistance of a woman for strength and mobility improvement

ماہرین کے مطابق تقریباً 76 فیصد مریض معالج کی بتائی گئی گھریلو ورزشیں مکمل نہیں کرتے۔ یہ بات اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی ویکسنر میڈیکل سینٹر کے ایک سروے میں سامنے آئی۔

سروے میں 1,006 افراد شامل تھے۔ نتائج کے مطابق صرف 24 فیصد نے روزانہ کی ورزشیں پوری کیں۔ 28 فیصد نے تین چوتھائی، 27 فیصد نے نصف سے تین چوتھائی، اور 11 فیصد نے ایک چوتھائی سے نصف ورزشیں مکمل کیں۔

عمر کے لحاظ سے 65 سال یا اس سے زائد افراد میں بے قاعدگی زیادہ پائی گئی۔ 30 فیصد نے تمام ورزشیں مکمل کیں۔ 30 سال سے کم عمر افراد میں یہ شرح صرف 12 فیصد رہی۔ نوجوان اکثر ورزشیں ادھوری چھوڑ دیتے ہیں۔

ورزشیں نہ کرنے کی بنیادی وجوہات میں بھول جانا (40 فیصد)، وقت کی کمی (33 فیصد)، دلچسپی کی کمی (22 فیصد)، درد یا خوف (18 فیصد)، اور سازوسامان کی کمی (13 فیصد) شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق گھریلو ورزشیں طاقت اور حرکت بڑھانے کیلئے ضروری ہیں۔ ورزشیں چھوڑنے سے درد میں اضافہ، کمزوری، اور بحالی کا عمل سست رہتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

5000 سال پرانے بیکٹیریا میں ادویات کے خلاف حیران کن مزاحمت

Read Next

پانچ اعضا کی مفت پیوندکاری کا پہلا قومی مرکز

Leave a Reply

Most Popular